مشكوة المصابيح
كتاب المناقب -- كتاب المناقب

شیخین، عمار اور ابن مسعود رضی اللہ عنہم حضرات کی فضیلت
حدیث نمبر: 6230
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي مِنْ أَصْحَابِي: أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَاهْتَدُوا بِهَدْيِ عمّارٍ وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے بعد میرے دو صحابہ ابوبکر و عمر کی اقتدا کرنا، عمار کی راہ پر چلنا، ام عبد (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کی وصیت کو لازم پکڑنا۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے: ابن مسعود جو بات تم سے کہیں اس کی تصدیق کرنا۔ اس میں ابن ام عبد (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کی وصیت کو لازم پکڑنا۔ کے الفاظ کے بجائے مذکورہ بالا الفاظ ہیں۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3663)»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف