مشكوة المصابيح
كتاب المناقب -- كتاب المناقب

انصار کی اپنے اتباع کے لئے دعا کی درخواست
حدیث نمبر: 6263
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَتِ الْأَنْصَارُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ لِكُلِّ نَبِيٍّ أَتْبَاعٌ وَإِنَّا قَدِ اتَّبَعْنَاكَ فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا منا فَدَعَا بِهِ رَوَاهُ البُخَارِيّ
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، انصار نے عرض کیا، اللہ کے نبی! ہر نبی کے پیروکار ہوتے ہیں، ہم نے بھی آپ کی اتباع کی ہے، آپ اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ ہمارے متبعین کو ہم میں شریک فرما دے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی دعا فرمائی۔ رواہ البخاری۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3787)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح