مشكوة المصابيح
كتاب المناقب -- كتاب المناقب

امت کی مثال بارش کی سی ہے
حدیث نمبر: 6286
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ لَا يُدْرَى أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَمْ آخِرُهُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت کی مثال بارش کی طرح ہے، معلوم نہیں اس کے اول میں خیر ہے یا اس کے آخر میں خیر ہے۔ حسن، رواہ الترمذی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (2869 وقال: حسن غريب)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح لطرقه