ضحاک بن مزاحم کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما جب تلبیہ پڑھتے تو یوں کہتے: «لَبَّيْكَ اللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ» اور فرماتے تھے کہ یہاں رک جاؤ، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تلبیہ یہی تھا۔