سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما آیت ذیل کی وضاحت میں: «﴿وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلَّا فِتْنَةً لِلنَّاسِ﴾ [الإسراء: 60] »”ہم نے اس خواب کو جو ہم نے آپ کو دکھایا، لوگوں کے لئے ایک آزمائش ہی تو بنایا ہے۔“ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ چیز ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شب معراج بیداری میں آنکھوں سے دکھائی گئی۔