مسند احمد
مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ -- 0
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
0
حدیث نمبر: 3864
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي الْكَهْتَلَةِ ، قَالَ مُحَمَّدٌ: أَظُنُّهُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ مُحَمَّداً لَمْ يَرَ جِبْرِيلَ فِي صُورَتِهِ إِلَّا مَرَّتَيْنِ، أَمَّا مَرَّةٌ، فَإِنَّهُ سَأَلَهُ أَنْ يُرِيَهُ نَفْسَهُ فِي صُورَتِهِ، فَأَرَاهُ صُورَتَهُ فَسَدَّ الْأُفُقَ، وَأَمَّا الْأُخْرَى، فَإِنَّهُ صَعِدَ مَعَهُ حِينَ صَعِدَ بِهِ"، وَقَوْلُهُ: وَهُوَ بِالأُفُقِ الأَعْلَى ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى سورة النجم آية 7 - 10، قَالَ: فَلَمَّا أَحَسَّ جِبْرِيلُ رَبَّهُ، عَادَ فِي صُورَتِهِ، وَسَجَدَ، فَقَوْلُهُ: وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى، عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى، إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى، مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى، لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى سورة النجم آية 13 - 18، قَالَ: خَلْقَ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام.
غالبا سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو ان کی اصلی شکل و صورت میں صرف دو مرتبہ دیکھا ہے، ایک مرتبہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ان سے اپنی اصل شکل و صورت دکھانے کی فرمائش کی تھی، چنانچہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اصلی شکل دکھائی جس نے پورے افق کو گھیر رکھا تھا، اور دوسری مرتبہ جب وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج پر لے گئے تھے، یہی مراد ہے اس آیت کی: «‏‏‏‏﴿وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى o ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى o فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى o فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى﴾» ‏‏‏‏ [النجم: 7-10] پھر جب جبرئیل امین علیہ السلام کو اپنے پروردگار کا احساس ہوا تو وہ اپنی اصلی شکل میں آ کر سجدہ ریز ہو گئے، یہی مراد ہے اس آیت کی: «﴿وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى o عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى o عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى o إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى o مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى o لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى﴾» [النجم: 13-18] یعنی اس سے حضرت جبرئیل علیہ السلام کی خلقت اور جسم دیکھنا مراد ہے۔