سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے «﴿وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى﴾» [النجم: 13] کی تفسیر میں مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے سدرۃ المنتہی کے پاس جبرئیل امین کو ان کی اصلی شکل میں دیکھا، ان کے چھ سو پر تھے جن سے موتی اور یاقوت جھڑ رہے تھے۔“