مسند احمد
مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ -- 0
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
0
حدیث نمبر: 11915
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ ، رَجُلٌ مِنْ مُزَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُمْ كَانُوا جُلُوسًا يَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ، وَيَدْعُونَ , قَالَ: فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ سَكَتْنَا، فَقَالَ:" أَلَيْسَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ كَذَا وَكَذَا؟" , قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ:" فَاصْنَعُوا كَمَا كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ"، وَجَلَسَ مَعَنَا، ثُمَّ قَالَ:" أَبْشِرُوا صَعَالِيكَ الْمُهَاجِرِينَ بِالْفَوْزِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى الْأَغْنِيَاءِ بِخَمْسِ مِئَةٍ"، أَحْسَبُهُ قَالَ: سَنَةً.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہ بیٹھے قرآن کریم کی تلاوت کر رہے تھے، اسی اثناء میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی تشریف لے آئے، ہم انہیں دیکھ کر خاموش ہوگئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس اس طرح نہیں کر رہے تھے؟ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جی ہاں! اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسی طرح کرتے رہو جیسے تم کر رہے تھے اور خود بھی ہمارے ساتھ بیٹھ گئے اور تھوڑی دیر بعد فرمایا اے غریبوں کے گروہ! خوش ہوجاؤ کہ تم لوگ مالداروں سے پانچ سو سال " جو قیامت کا نصف دن ہوگا " پہلے جنت میں داخل ہوگے۔