مسند احمد
مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ -- 0
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 14226
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: لَمَّا تَزَوَّجْتُ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ اتَّخَذْتُمْ أَنْمَاطًا؟ قَالَ: قُلْتُ: أَنَّى لَنَا أَنْمَاطٌ؟ قَالَ:" أَمَا إِنَّهَا سَتَكُونُ" وَأَنَا أَقُولُ لِامْرَأَتِي نَحِّي عَنِّي نَمَطَكِ، فَتَقُولُ: أَوَلَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ"؟.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب میں نے شادی کر لی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس اونی کپڑے ہیں؟ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس کہاں! فرمایا: عنقریب تمہیں اونی کپڑے ضرور ملیں گے اب آج جب وہ مجھے مل گئے۔ تو میں اپنی بیوی سے کہتا ہوں کہ یہ اپنے اونی کپڑے اپنے پاس ہی رکھو، تو وہ کہتی ہے کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا تھا کہ تمہیں اونی کپڑے ملیں گے (یہ سن کر میں اسے اس کے حال پر چھوڑ دیتا ہوں)۔