سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا کہ غیر حاضر شوہر والی عورت کے پاس مت جایا کرو کیونکہ شیطان انسان کے جسم میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔ ہم نے پوچھا کہ یا رسول اللہ! کیا آپ کے جسم میں بھی؟ فرمایا: ”ہاں، اللہ نے اس پر میری مدد فرمائی اور وہ تابع فرمان ہو گیا ہے۔“