عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بجو کے متعلق دریافت کیا کہ میں اسے کھاسکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! میں نے پوچھا کیا یہ شکار ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! میں نے ان سے پوچھا کہ کیا یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔