سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے کسی نے سوال پوچھا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالحلیفہ میں بیعت لی تھی؟ انہوں نے فرمایا: نہیں۔ وہاں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف نماز پڑھی تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سوائے حدیبیہ کے درخت کے کسی اور درخت کے نیچے بھی بیعت نہ لی تھی، خود سیدنا جابر رضی اللہ عنہ حدیبیہ کے کنویں پر دعاء کیا کرتے تھے۔