مسند احمد
مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ -- 0
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 14764
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الْقَتِيلِ الَّذِي قُتِلَ، فَأَذَّنَ فِيهِ سُحَيْمٌ، قَالَ: كُنَّا بِحُنَيْنٍ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُحَيْمًا أَنْ يُؤَذِّنَ فِي النَّاسِ: أَنْ لَا يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مُؤْمِنٌ"، قَالَ: وَلَا أَعْلَمُهُ قُتِلَ أَحَدٌ، قَالَ مُوسَى بْنُ دَاوُدَ: قَتَلَ أَحَدًا.
ابوزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اس مقتول کے متعلق پوچھا: جس کے قتل ہو نے کے بعد سحیم نے منادی کی تھی انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سحیم کو حکم دیا ہے کہ لوگوں میں منادی کر دیں کہ جنت میں صرف وہی شخص داخل ہو گا جو مؤمن ہو۔