مسند احمد
مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ -- 0
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 14998
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ الْقَاسِمِ , وَكَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا هِشَامٌ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: اشْتَكَيْتُ وَعِنْدِي سَبْعُ أَخَوَاتٍ لِي , فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَنَضَحَ فِي وَجْهِي فَأَفَقْتُ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أُوصِي لِأَخَوَاتِي بِالثُّلُثَيْنِ، قَالَ:" أَحْسِنْ"، قُلْتُ: بِالشَّطْرِ، قَالَ:" أَحْسِنْ"، قَالَ: ثُمَّ خَرَجَ وَتَرَكَنِي , ثُمَّ رَجَعَ، فَقَالَ:" يَا جَابِرُ , إِنِّي لَا أَرَاكَ مَيِّتًا مِنْ وَجَعِكَ هَذَا , فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَنْزَلَ فَبَيَّنَ الَّذِي لِأَخَوَاتِكَ، فَجَعَلَ لَهُنَّ الثُّلُثَيْنِ"، قَالَ: فَكَانَ جَابِرٌ يَقُولُ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِيَّ يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلالَةِ سورة النساء آية 176.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں بیمار ہو گیا میرے پاس میری سات بہنیں تھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں عیادت کے لئے تشریف لائے مجھے ہو ش آگیا اور میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اپنی بہنوں کے لئے دو تہائی کی وصیت کر دوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہتر طریقہ اختیار کر و میں نے نصف کے لئے پوچھا: تو پھر یہی فرمایا: تھوڑی دیر بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہاں سے چلے گئے پھر واپس آ کر فرمایا: جابر رضی اللہ عنہ میں نہیں سمجھتا کہ تم اس بیماری میں مرجاؤگے تاہم اللہ تعالیٰ نے ایک حکم نازل فرما دیا ہے جس نے تمہاری بہنوں کا حصہ متعین کر دیا ہے یعنی دوتہائی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آیت کلالہ میرے ہی بارے میں نازل ہوئی ہے۔