مسند احمد
مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ -- 0
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 15236
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَنِي جَابِرٌ , أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا يُدْخِلُ أَحَدَكُمِ الْجَنَّةَ عَمَلُهُ , وَلَا يُنَجِّيهِ عَمَلُهُ مِنَ النَّارِ"، قِيلَ: وَلَا أَنْتَ، يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ:" وَلَا أَنَا , إِلَّا بِرَحْمَةِ اللَّهِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے تم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں ہے جسے اس کے اعمال جنت م ہیں داخل اور جہنم سے بچاسکیں گے صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپ کو بھی نہیں فرمایا: مجھے بھی نہیں الاّ یہ کہ اللہ مجھے اپنی رحمت سے ڈھانپ لے۔