مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ -- 0
118. حَدِیث شَكَلِ بنِ حمَید وَهوَ اَبو شتَیر رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
0
حدیث نمبر: 15541
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ ، عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَى , شَيْخٌ لَهُمْ , عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي دُعَاءً أَنْتَفِعُ بِهِ , قَالَ:" قُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي وَبَصَرِي، وَقَلْبِي وَمَنِيِّي".
سیدنا شکل بن حمید سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسی دعاء سکھادیجئے جس سے نفع اٹھاؤں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دعاء کیا کر و کہ اے اللہ میں اپنی سماعت ' بصارت ' قلب اور خواہشات کے شر سے آپ کی پناہ میں آتاہوں۔