مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ -- 0
126. بَقِیَّة حَدِیثِ وَفدِ عَبدِ القَیسِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهم
0
حدیث نمبر: 15559
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ , أَنَّهُ سَمِعَ بَعْضَ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاشْتَدَّ فَرَحُهُمْ بِنَا، فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْقَوْمِ، أَوْسَعُوا لَنَا، فَقَعَدْنَا، فَرَحَّبَ بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَدَعَا لَنَا، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيْنَا، فَقَالَ:" مَنْ سَيِّدُكُمْ وَزَعِيمُكُمْ؟" فَأَشَرْنَا بِأَجْمَعِنَا إِلَى الْمُنْذِرِ بْنِ عَائِذٍ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَهَذَا الْأَشَجُّ" وَكَانَ أَوَّلَ يَوْمٍ وُضِعَ عَلَيْهِ هَذَا الِاسْمُ بِضَرْبَةٍ لِوَجْهِهِ بِحَافِرِ حِمَارٍ , قُلْنَا: نَعَمْ , يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَتَخَلَّفَ بَعْدَ الْقَوْمِ، فَعَقَلَ رَوَاحِلَهُمْ، وَضَمَّ مَتَاعَهُمْ، ثُمَّ أَخْرَجَ عَيْبَتَهُ، فَأَلْقَى عَنْهُ ثِيَابَ السَّفَرِ، وَلَبِسَ مِنْ صَالِحِ ثِيَابِهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ بَسَطَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجْلَهُ وَاتَّكَأَ، فَلَمَّا دَنَا مِنْهُ الْأَشَجُّ , أَوْسَعَ الْقَوْمُ لَهُ، وَقَالُوا: هَاهُنَا يَا أَشَجُّ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْتَوَى قَاعِدًا، وَقَبَضَ رِجْلَهُ:" هَاهُنَا يَا أَشَجُّ" , فَقَعَدَ عَنْ يَمِينِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَحَّبَ بِهِ، وَأَلْطَفَهُ، وَسَأَلَهُ عَنْ بِلَادِهِ، وَسَمَّى لَهُ قَرْيَةً قَرْيَةً , الصَّفَا وَالْمُشَقَّرَ وَغَيْرَ ذَلِكَ مِنْ قُرَى هَجَرَ، فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَأَنْتَ أَعْلَمُ بِأَسْمَاءِ قُرَانَا مِنَّا , فَقَالَ:" إِنِّي قَدْ وَطِئْتُ بِلَادَكُمْ، وَفُسِحَ لِي فِيهَا" قَالَ: ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْأَنْصَارِ، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَكْرِمُوا إِخْوَانَكُمْ، فَإِنَّهُمْ أَشْبَاهُكُمْ فِي الْإِسْلَامِ أَشْبَهُ شَيْء بِكُمْ أَشْعَارًا وَأَبْشَارًا، أَسْلَمُوا طَائِعِينَ غَيْرَ مُكْرَهِينَ، وَلَا مَوْتُورِينَ، إِذْ أَبَى قَوْمٌ أَنْ يُسْلِمُوا حَتَّى قُتِلُوا" , قَالَ: فَلَمَّا أَنْ أَصْبَحُوا , قَالَ:" كَيْفَ رَأَيْتُمْ كَرَامَةَ إِخْوَانِكُمْ لَكُمْ وَضِيَافَتَهُمْ إِيَّاكُمْ؟" , قَالُوا: خَيْرَ إِخْوَانٍ، أَلَانُوا فِرَاشَنَا، وَأَطَابُوا مَطْعَمَنَا، وَبَاتُوا وَأَصْبَحُوا يُعَلِّمُونَا كِتَابَ رَبِّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى، وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَأَعْجَبَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفَرِحَ بِهَا، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا رَجُلًا رَجُلًا، يَعَرَضْنَا عَلَيْهِ مَا تَعَلَّمْنَا وَعَلِمْنَا، فَمِنَّا مَنْ عَلِمَ التَّحِيَّاتِ، وَأُمَّ الْكِتَابِ، وَالسُّورَةَ وَالسُّورَتَيْنِ , وَالسُّنَنَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَقَالَ:" هَلْ مَعَكُمْ مِنْ أَزْوَادِكُمْ شَيْءٌ؟" , فَفَرِحَ الْقَوْمُ بِذَلِكَ، وَابْتَدَرُوا رِحَالَهُمْ، فَأَقْبَلَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ مَعَهُ صُرَّةٌ مِنْ تَمْرٍ، فَوَضَعُوهَا عَلَى نِطْعٍ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَوْمَأَ بِجَرِيدَةٍ فِي يَدِهِ كَانَ يَخْتَصِرُ بِهَا فَوْقَ الذِّرَاعِ وَدُونَ الذِّرَاعَيْنِ، فَقَالَ:" أَتُسَمُّونَ هَذَا التَّعْضُوضَ؟" , قُلْنَا: نَعَمْ , ثُمَّ أَوْمَأَ إِلَى صُرَّةٍ أُخْرَى، فَقَالَ:" أَتُسَمُّونَ هَذَا الصَّرَفَانَ؟" , قُلْنَا: نَعَمْ , ثُمَّ أَوْمَأَ إِلَى صُرَّةٍ، فَقَالَ:" أَتُسَمُّونَ هَذَا الْبَرْنِيَّ؟" , قُلْنَا: نَعَمْ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا إِنَّهُ خَيْرُ تَمْرِكُمْ وَأَنْفَعُهُ لَكُمْ" , قَالَ: فَرَجَعْنَا مِنْ وِفَادَتِنَا تِلْكَ، فَأَكْثَرْنَا الْغَرْزَ مِنْهُ، وَعَظُمَتْ رَغْبَتُنَا فِيهِ حَتَّى صَارَ مُعْظَمَ نَخْلِنَا وَتَمْرِنَا الْبَرْنِيُّ , فَقَالَ الْأَشَجُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ ثَقِيلَةٌ وَخِمَةٌ، وَإِنَّا إِذَا لَمْ نَشْرَبْ هَذِهِ الْأَشْرِبَةَ هِيجَتْ أَلْوَانُنَا، وَعَظُمَتْ بُطُونُنَا , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ، وَلْيَشْرَبْ أَحَدُكُمْ فِي سِقَاءٍ يُلَاثُ عَلَى فِيهِ" , فَقَالَ لَهُ الْأَشَجُّ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَخِّصْ لَنَا فِي مِثْلِ هَذِهِ، وَأَوْمَأَ بِكَفَّيْهِ، فَقَالَ:" يَا أَشَجُّ إِنِّي إِنْ رَخَّصْتُ لَكَ فِي مِثْلِ هَذِهِ , وَقَالَ بِكَفَّيْهِ هَكَذَا شَرِبْتَهُ فِي مِثْلِ هَذِهِ , وَفَرَّجَ يَدَيْهِ وَبَسَطَهَا، يَعْنِي أَعْظَمَ مِنْهَا حَتَّى إِذَا ثَمِلَ أَحَدُكُمْ مِنْ شَرَابِهِ قَامَ إِلَى ابْنِ عَمِّهِ، فَهَزَرَ سَاقَهُ بِالسَّيْفِ" , وَكَانَ فِي الْوَفْدِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَضَلٍ , يُقَالُ لَهُ الْحَارِثُ، قَدْ هُزِرَتْ سَاقُهُ فِي شَرَابٍ لَهُمْ فِي بَيْتٍ تَمَثَّلَهُ مِنَ الشِّعْرِ فِي امْرَأَةٍ مِنْهُمْ، فَقَامَ بَعْضُ أَهْلِ ذَلِكَ الْبَيْتِ فَهَزَرَ سَاقَهُ بِالسَّيْفِ , فَقَالَ الْحَارِثُ لَمَّا سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: جَعَلْتُ أَسْدُلُ ثَوْبِي، فَأُغَطِّي الضَّرْبَةَ بِسَاقِي، وَقَدْ أَبْدَاهَا اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى.
وفد عبدالقیس کے کچھ لوگ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو لوگوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا جب ہم لوگوں کے پاس گئے تو انہوں نے ہمارے لئے جگہ کشادہ کر دی ہم لوگ وہاں جا کر بیٹھ گئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خوش آمدید کہا ہمیں دعائیں دی اور ہمارے طرف دیکھ کر فرمایا کہ تمہارا سردار کون ہے ہم سب نے منذر بن عائذ کی طرف اشارہ کر دیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا یہی اشج ہیں اصل میں ان کے چہرے پر گدھے کے کھر کی چوٹ کانشان تھا یہ پہلا دن تھا کہ جب ان کا یہ نام پڑا ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جی ہاں۔ اس کے بعد کچھ لوگ جو پیچھے رہ گئے تھے انہوں نے اپنی سواریاں باندھیں سامان سمیٹا پراگندگی کو دور کیا سفر کے کپڑے اتارے عمدہ کپڑے زین کئے پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مبارک پاؤں پھیلا کر پیچھے سے ٹیک لگائی ہوئی تھی جب اشج قریب پہنچتے تو لوگوں نے ان کے لے جگہ کشادہ کی اور کہا اے اشج یہاں تشریف لاؤ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی سیدھے کھڑے ہوئے اور پاؤں سمیٹ لئے اور پاؤں سمیٹ لئے اور فرمایا کہ اشج یہاں آؤ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب جا کر بیٹھ گئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے ساتھ لطف و کر م سے پیش آئے اور ان کے شہروں کے متعلق دریافت کیا اور ایک ایک بستی مثلا صفا، مشقر وغیرہ دیگر بستیوں کے نام لئے انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کو تو ہماری بستیوں کے نام ہم سے بھی زیادہ اچھی معلوم ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہارے علاقوں میں گیا ہوا ہوں اور وہاں میرے ساتھ کشادگی کا معاملہ رہا ہے۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی طرف متوجہ ہوئے فرمایا: اے گروہ انصار اپنے بھائیوں کا آ کرام کر و یہ اسلام میں تمہارے مشابہہ ہیں ملاقات اور خوش خبری میں تمہارے سب سے زیادہ مشابہہ ہیں یہ لوگ اپنی رغبت سے بلا کسی جبروآ کر ہ یا ظلم کے اس وقت اسلام لائے ہیں جبکہ دوسروں لوگوں نے اسلام لانے سے انکار کر دیا اور قتل ہو گئے۔ اگلے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ تم نے اپنے بھائیوں کا آ کرام اور میزبانی کا طریقہ کیساپایا انہوں نے جواب دیا یہ لوگ بہترین بھائی ثابت ہوئے ہیں انہوں نے ہمیں نرم گرم بستر مہیا کئے بہترین کھانا کھلایا اور صبح و شام ہمیں اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سکھاتے رہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن کر بہت خوش ہوئے پھر ہم سب کی طرف فردا فردا متوجہ ہوئے اور ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وہ چیزیں پیش کیں جو ہم نے سیکھی تھیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ہمیں سکھائیں تھیں ہم میں سے بعض لوگ وہ بھی تھے جنہوں نے التحیات، سورت فاتحہ اور ایک دو سورتیں اور کچھ سنتیں سیکھی تھیں۔ اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے فرمایا کہ کیا تم لوگوں کے پاس زاد راہ ہے لوگ خوشی سے اپنے اپنے خیموں کی طرف دوڑے اور ہر آدمی اپنے ساتھ کھجوروں کی تھیلی لے آیا اور لا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک دسترخوان پر رکھ دیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انے دست مبارک سے جو چھڑی پکڑی ہوئی تھی اور کبھی کبھی آپ اسے اپنی کوکھ میں چباتے تھے جو ایک گز سے لمبی اور دو گز سے چھوٹی تھی سے اشارہ کر کے فرمایا: کیا تم اسے تعضوص کہتے ہوں ہم نے عرض کیا: جی ہاں پھر دوسری تھیلی کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: کیا تم اسے برنی کہتے ہو ہم نے عرض کیا: جی ہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ سب سے زیادہ بہترین اور فائدہ مند کھجور ہے۔ ہم اپنا وہ کھانا واپس لے کر واپس آئے تو ہم نے سوچا کہ اب سب سے زیادہ اسے اگائیں گے اور اس سلسلے میں ہماری رغبت میں اضافہ ہو گیا حتی کہ ہمارے اکثر باغات میں برنی کھجور لگنے لگی اسی دوران اشج کہنے لگے یا رسول اللہ! ہمارا علاقہ بنجر اور شور علاقہ ہے اگر ہم یہ مشروبات نہ پئیں تو ہمارے رنگ بدل جائیں اور پیٹ بڑھ جائیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دبائ، حنتم اور نقیر کچھ نہ پیا کر و بلکہ تمہیں اپنے مشکیزے سے پینا چاہیے۔ اشج کہنے لگے کہ یا رسول اللہ! میری ماں باپ آپ پر قربان ہوں ہمیں اتنی مقدار کی دونوں ہتھیلیوں سے اشارہ کر کے فرمایا: اجازت دیدیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کی ہتھلیوں سے اشارہ کر کے فرمایا: اگر میں تمہیں اتنی مقدار کی اجازت دیدوں تو تم اتنی مقدار پینے لوگ گے یہ کہہ کر آپ نے ہاتھوں کی کشادگی ظاہر کی مطلب یہ تھا کہ اس مقدار سے آگے نکل جاؤ گے جب تم میں سے کوئی شخص نشے سے مد ہو ش ہو جائے گا تو اپنے ہ