مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ -- 0
179. حَدِيثُ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 15799
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ بُشَيْرَ بْنَ يَسَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَلَمْ يَكُنْ عِنْدَهُمْ طَعَامٌ، قَالَ:" فَأَتَوْا بِسَوِيقٍ، فَلَاكُوا مِنْهُ، وَشَرِبُوا مِنْهُ، ثُمَّ أَتَوْا بِمَاءٍ فَمَضْمَضُوا، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى".
سیدنا سوید بن نعمان جو اصحاب شجرہ میں سے تھے کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی سفر میں تھے کہ لوگوں کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہ تھا انہیں کچھ ستو ملے جو انہوں نے پھانک لئے اور اس کے اوپر پانی پی لیا پھر پانی سے کلی کی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر انہیں نماز پڑھا دی۔