مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ -- 0
283. حَدِيثُ وَحْشِيٍّ الْحَبَشِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
0
حدیث نمبر: 16078
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّا نَأْكُلُ وَمَا نَشْبَعُ! قَالَ:" فَلَعَلَّكُمْ تَأْكُلُونَ مُفْتَرِقِينَ، اجْتَمِعُوا عَلَى طَعَامِكُمْ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِ، يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ".
سیدنا وحشی بن حرب سے مروی ہے کہ ایک شخص نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا: کہ ہم لوگ کھانا تو کھاتے ہیں لیکن سیراب نہیں ہو پاتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہو سکتا ہے کہ تم لوگ الگ الگ کھاتے ہو کھانا اکٹھا کھایا کر و اور اللہ کا نام لے کر کھایا کر و اس میں برکت پیدا ہو جائے گی۔