مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ -- 0
477. حَدِیث عمَارَةَ بنِ روَیبَةَ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
0
حدیث نمبر: 17219
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ الثَّقَفِيِّ ، قَالَ: رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ رَافِعًا يَدَيْهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَمَا يَقُولُ إِلَّا هَكَذَا، وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ السَّبَّابَةِ .
سیدنا عمارہ بن رویبہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے جمعہ کے دن دوران خطبہ بشر بن مروان کو دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے ہوئے دیکھا تو فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح کرتے تھے، یہ کہہ کر اپنی شہادت والی انگلی سے اشارہ کیا۔