مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ -- 0
624. حَدِيثُ أَبِي سَيَّارَةَ الْمُتْعِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
0
حدیث نمبر: 18069
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ أَبِي سَيَّارَةَ ، قَالَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ: الْمُتْعِيِّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي نَخْلًا، قَالَ: " أَدِّ الْعُشُورَ" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، احْمِهَا لِي. قَالَ: فَحَمَاهَا لِي . قَالَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ احْمِ لِي جَبَلَهَا. قَالَ: فَحَمَى لِي جَبَلَهَا.
حضرت ابو سیارہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس شہد کے بہت سے چھتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کا عشر ادا کیا کرو، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم اس کا پہاڑ میرے لئے مخصوص فرما دیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے میرے لئے مخصوص فرما دیا۔