صحيح البخاري
كِتَاب أَخْبَارِ الْآحَادِ -- کتاب: خبر واحد کے بیان میں
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي إِجَازَةِ خَبَرِ الْوَاحِدِ الصَّدُوقِ فِي الأَذَانِ وَالصَّلاَةِ وَالصَّوْمِ وَالْفَرَائِضِ وَالأَحْكَامِ:
باب: ایک سچے شخص کی خبر پر اذان، نماز، روزے فرائض سارے احکام میں عمل ہونا۔
حدیث نمبر: 7255
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينٌ وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ".
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے خالد بن مہران نے بیان کیا، ان سے ابوقلابہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر امت میں ایک امانت دار ہوتا ہے اور اس امت کے امانت دار ابوعبیدہ ابن الجراح رضی اللہ عنہ ہیں۔
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7255  
7255. سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین عبیدہ بن جراح ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7255]
حدیث حاشیہ:
یہ ایمانداری اور امانت داری میں فردید تھے گو اور سب صحابہ بھی ایماندار اور دیانتدار تھے مگر ان کا درجہ اس خاص صفت میں بہت ہی بڑھا ہوا تھا جسے عثمان رضی اللہ عنہ کا درجہ حیا میں‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا شجاعت میں۔
(رضي اللہ عنهم أجمعین)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7255   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7255  
7255. سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین عبیدہ بن جراح ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7255]
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین ایمان دار اور امانت دار تھے لیکن حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایمان داری اور امانت داری میں مزید اور بہت آگے بڑھے ہوئے تھے جیسا کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ حیا میں اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہادری میں پیش پیش تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل نجران کی تعلیم کے لیے حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا انتخاب کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ خبر واحد حجت ہے اور اس کی حجت سے انکار صرف ان لوگوں کو ہے جن کے دلوں میں دین اسلام کے متعلق شکوک و شبہات ہیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7255