مسند احمد
مسند النساء -- 0
1212. حَدِيثُ الصَّمَّاءِ بِنْتِ بُسْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
0
حدیث نمبر: 27077
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، قَال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيّ ، عَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِر ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ ، عَنْ أُخْتِهِ الصَّمَّاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، قَال: " لَا يَصُومَنَّ أَحَدُكُمْ يَوْمَ السَّبْتِ إِلَّا فِي فَرِيضَة، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ إِلَّا لِحَى شَجَرَة، فَلْيُفْطِرْ عَلَيْهَا" .
حضرت صماء بنت بسر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہفتہ کے دن فرض روزوں کے علاوہ کوئی روزہ نہ رکھا کرو اور اگر تم میں سے کسی کو کھانے کے لئے کچھ بھی نہ ملے سوائے انگور کی ٹہنی کے یا درخت کی چھال کے تو اس ہی کو چبا لے۔