مسند احمد
مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ -- 0
1308. حَدِيثُ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
0
حدیث نمبر: 27453
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى , عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ , عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ , أَنَّهَا قَالَتْ: قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي أَمُرُّ فِي طَرِيقٍ لَيْسَ بِطَيِّبٍ , فَقَالَ: " أَلَيْسَ مَا بَعْدَهُ أَطْيَبُ مِنْهُ؟" , قَالَتْ: بَلَى , قَالَ:" إِنَّ هَذِهِ تَذْهَبُ بِذَلِكَ" .
بنو عبد الاشہل کی ایک خاتون سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہ ِ رسالت میں عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم لوگ مسجد کی طرف جس راستے سے آتے ہیں، وہ بہت بدبودار ہے، تو جب بارش ہوا کرے، اس وقت ہم کیا کریں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس کے بعد صاف راستہ نہیں آتا؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ صاف راستہ اس گندے راستے کا بدلہ ہو جائے گا۔