مسند احمد
مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ -- 0
1318. حَدِيثُ أُمِّ عُمَارَةَ بِنْتِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
0
حدیث نمبر: 27473
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ , عَنْ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا: لَيْلَى , عَنْ أُمِّ عُمَارَةَ , قَالَتْ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَرَّبْنَا إِلَيْهِ طَعَامًا , فَكَانَ بَعْضُ مَنْ عِنْدَهُ صَائِمًا , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أُكِلَ عِنْدَ الصَّائِمِ الطَّعَامُ , صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ" .
حضرت ام عمارہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں تشریف لائے، انہوں نے مہمانوں کے سامنے کھجوریں پیش کیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی کھاؤ، میں نے عرض کیا کہ میں روزے سے ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کسی روزے دار کے سامنے روزہ توڑنے والی چیز کھائی جا رہی ہوں تو ان کے اٹھنے تک فرشتے اس روزے دار کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔