مسند احمد
مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ -- 0
1323. -بقية حديث أبي الدرداء رضي الله عنه
0
حدیث نمبر: 27514
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , عَنْ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ , وَوَكِيعٌ , قَالَ: حَدَّثَنِي زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ , عَنِ السَّائِبِ , قَالَ وَكِيعٌ : ابْنِ حُبَيْشٍ الْكَلَاعِيِّ , عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيِّ , قَالَ: قَالَ لِي أَبُو الدَّرْدَاءِ : أَيْنَ مَسْكَنُكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: فِي قَرْيَةٍ دُونَ حِمْصَ , قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: " مَا مِنْ ثَلَاثَةٍ فِي قَرْيَةٍ , فَلَا يُؤَذَّنُ , وَلَا تُقَامُ فِيهِمْ الصَّلَوَاتُ , إِلَّا اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمْ الشَّيْطَانُ , عَلَيْكَ بِالْجَمَاعَةِ , فَإِنَّمَا يَأْكُلُ الذِّئْبُ الْقَاصِيَةَ" , قَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ: قَالَ السَّائِبُ: يَعْنِي بِالْجَمَاعَةِ فِي الصَّلَاةِ.
معدان بن ابی طلحہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابودردا رضی اللہ عنہ نے مجھ سے پوچھا کہ تمہاری رہائش کہاں ہے؟ میں نے بتایا کہ حمص سے پیچھے ایک بستی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس بستی میں تین آدمی ہوں اور وہاں اذان اور اقامت ِ نماز نہ ہوتی ہو تو ان پر شیطان غالب آجاتا ہے، لہذا تم جماعت ِ مسلمین کو اپنے اوپر لازم پکڑو کیونکہ اکیلی بکری کو بھڑیا کھا جاتا ہے، ارے معدان! مدائن شہر کو لازم پکڑو۔