مسند الحميدي
أَحَادِيثُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ الْعَدَوِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا سعید بن زید بن عمرو رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 81
حدیث نمبر: 81
81 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ يَقُولُ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ الَّذِي أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَي بَنِي إِسْرَائِيلَ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ»
81- عمرو بن حریث کہتے ہیں: میں نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: کھمبی اس من کا حصہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر نازل کیا تھا اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري 4639، ومسلم: 2049، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: 961، 965، 967، 968»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:81  
81- عمرو بن حریث کہتے ہیں: میں نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: کھمبی اس من کا حصہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر نازل کیا تھا اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:81]
فائدہ:
اس حدیث میں کھمبی کی اہمیت ثابت ہوتی ہے کہ کھمبی کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے۔ سبحان اللہ! اللہ رب العزت نے تمام بیماریوں کے علاج بھی نازل فرمائے ہیں، ہمیں ان چیزوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چا ہیے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 81