مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدن ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 85
حدیث نمبر: 85
85 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْمُونٍ مَوْلَي آلِ سَمُرَةَ عَنْ سَعْدِ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَخْرِجُوا يَهُودَ الْحِجَازِ مِنَ الْحِجَازِ»
85- سعد بن سمرہ اپنے والے کے حوالے سے سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: حجاز کے یہودیوں کو حجاز سے نکال دو۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده جيد، وأخرجه أبو يعلى فى "مسنده"، برقم: 872، وأحمد فى "مسنده"، برقم: 1713 برقم: 1716، برقم: 1721، وفي مجمع الزوائد: 2091»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:85  
85- سعد بن سمرہ اپنے والے کے حوالے سے سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: حجاز کے یہودیوں کو حجاز سے نکال دو۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:85]
فائدہ:
اس حدیث میں ذکر ہے کہ یہودیوں کو سرزمین حجاز (طائف، مکہ اور مدینہ) سے نکال دو۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 85