مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 132
حدیث نمبر: 132
132 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَي بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْمُرَقَّعِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: «إِنَّمَا كَانَ فَسْخُ الْحَجِّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَنَا خَاصَّةً»
132- سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے حج کو فسخ (حج تمتع) کرنے کا حکم ہمارے لیے مخصوص تھا۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏أسناده صحيح، أخرجه مسلم 1224 ومعجم شيوخ ابي يعلي: 29، والبيهقي فى "سننه الكبير"، برقم: 8825» ‏‏‏‏
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:132  
132- سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے حج کو فسخ (حج تمتع) کرنے کا حکم ہمارے لیے مخصوص تھا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:132]
فائدہ:
اس حدیث میں جو حج کو عمرہ میں تبدیل کیا گیا تھا، اس کا ذکر ہے، اس کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چونکہ حج کے مہینوں میں عمرے کو مکروہ خیال کیا جا تا تھا، اس غلط نظریے کی تردید کی غرض سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح کیا تھا۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں (عون المعبود: 209/10)
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 132