الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:141
141- عبداللہ بن عامر اپنے والدکا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے بے شمار مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کے دوران مسواک کرتے ہوئے دیکھا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:141]
فائدہ: روزے کی حالت میں مسواک کرنا درست ہے۔ روزے دار دن کے کسی بھی حصے میں مسواک کر سکتا ہے۔ اگرچہ یہ روایت ضعیف ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 141