مسند الحميدي
أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات

حدیث نمبر 189
حدیث نمبر: 189
189 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: «مَا أَلْفَي النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّحَرَ الْآخِرَ قَطُّ عِنْدِي إِلَّا نَائِمًا»
189- سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اپنے ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح صادق کے قریب سوتے ہوئے ہی پایا ہے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح، والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري: 1133، ومسلم: 742، وابن حبان فى ”صحيحه“: 2637، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4662، 4835»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:189  
فائدہ:
اس حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رات کے آخری معمول کا ذکر ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز تہجد اور وتر سے فارغ ہوکر سحری کے آخری وقت میں تھوڑی دیر کے لیے سو جاتے تھے، اور یہ اکثریت پر محمول ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 189