مسند الحميدي
أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات

حدیث نمبر 281
حدیث نمبر: 281
281 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ تَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْقَطْعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا»
281- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ایک چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (قیمتی چیز چوری کرنے) پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه،وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6789، 6790، 6791، 6792، 6792 م، 6793، 6794، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1684، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4455، 4459، 4460، 4462، 4464، 4465، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8231، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4929، برقم: 4930، 4931، 4932، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4383، 4384، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1445، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2346، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2585، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17253، 17254، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2342، 4379، 4411، 4554، 4836»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:281  
فائدہ:
اس حدیث میں چوری کی حد بیان ہوئی ہے کہ جب چور کم از کم ربع دینار کی چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ اگر معمولی رقم کی چیز چوری کر لے جس کی قیمت ربع دینار سے کم ہو تو اتنی مقدار کی چوری کے عوض اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ ربع دینار ایک ماشہ ایک رقی یعنی 1.0935 گرام کے مساوی سونا ہوگا۔ نیز یاد رہے کہ چور کو حاکم وقت کے پاس لے جانے سے پہلے معاف کیا جا سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور کو لایا گیا جس نے ایک چادر چرائی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، چادر کے مالک سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! میرا ارادہ ہی نہیں تھا (کہ اس کا ہاتھ کٹوا دوں) میری چادر اس پر صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے اسے میرے پاس لانے سے پہلے (صدقہ) کیوں نہ کیا؟ (اب تو عدالت میں لے آیا ہے اور اب اس کا ہاتھ کا ٹا جائے گا)۔ (سنن ابی داود: 4394 سنن ابن ماجہ: 2595، یہ حدیث صحيح ہے) بعض لوگوں نے چوری کی حد کوختم کرنے کے لیے مختلف حیلوں سے سہارا لیا ہے، جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ہمیں قرآن و حدیث کے خلاف کوئی حیلہ تلاش نہیں کرنا چاہیے، اور جو قرآن و حدیث کے خلاف حیلہ تلاش کرتا ہے، وہ صراط مستقیم سے ہٹا ہوا ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 281