مسند الحميدي
أَحَادِيثُ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -- ام المؤمنین سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا سے منقول روایات

حدیث نمبر 289
حدیث نمبر: 289
289 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مَنْصُورٌ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ، عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ، عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَنَالُ مِنْ وَجْهِ بَعْضِ نِسَائِهِ وَهُوَ صَائِمٌ"
289-ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں اپنی کسی زوجہ محترمہ کے چہرے کا (بوسہ) لے لیا کرتے تھے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح واخرجه مسلم فى الصيام 1107، وابن ماجه فى سننه 1690، وأحمد فى المسند 25884 , 25885 , 25886 , 25887، وابن حبان فى صحيحه 3542، والنسائي فى الكبرى 2503 , 2504 , 2501، وأبو يعلى الموصلي فى مسنده 7051، وأبو عوانة فى مستخرجه 2315، والطحاوي فى شرح معاني الآثار 2171، والطبراني فى الكبير 18062 , 18063 , 18064 , 18065 , 18103، والبيهقي فى السنن الكبير 7626، والطيالسي فى مسنده 1680، وابن أبى شيبة فى مصنفه 9241» ‏‏‏‏
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:289  
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ حالت روزہ میں بیوی کا بوسہ لینا درست ہے۔ یاد رہے کہ جس شخص کو اپنے اوپر قابو ہو، وہ لے سکتا ہے، اور جو شخص اپنے اوپر قابو نہ کر سکتا ہو، وہ بوسہ نہیں لے سکتا، کہ کہیں وہ دوران روزہ گناہ کا ارتکاب نہ کر بیٹھے، جس سے اس پر کفارہ لازم آئے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 289