مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْمُهَا هِنْدُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -- ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات

حدیث نمبر 294
حدیث نمبر: 294
294 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، وَيَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ وَحَدَّثَنَاهُ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ هِنْدَ بِنْتِ الْحَارِثِ، عَنْ أًمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَاتَ لَيْلَةٍ «سُبْحَانَ اللَّهِ مَاذَا وَقَعَ مِنَ الْفِتَنِ؟ وَمَا فُتِحَ مِنَ الْخَزَائِنِ، فَأَيِقِظُوا صَوَاحِبَاتِ الْحِجْرِ فَرُبَّ كَاسِيَةٍ فِي الدُّنْيَا عَارِيَةٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
294- ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! کیسے فتنے نازل ہوئے ہیں اور کتنے خزانے کھول دئے گئے ہیں، تو حجروں میں رہنے والی خواتین کو بیدار کرو کیونکہ دنیا میں پردے والی بعض عورتیں آخرت میں برہنہ ہوں گی۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى العلم 115، وقد استوفينا تخريجه فى «مسند الموصلي» برقم 6988، وعلقنا عليه تعليقا بحسن الرجوع إليه. كما خر جناه فى صحيح ابن حبان، برقم 691»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:294  
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ فتنوں کا نزول حق ہے۔ اسی طرح خزانوں کا کھولا جانا بھی حق ہے، جب اللہ تعالیٰ لوگوں کو مصیبت میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں تو ان پر بعض فتنے ڈال دیتے ہیں، اور جب اللہ تعالیٰ کسی پر رحم و کرم فرمانا چاہتے ہیں تو ان پر رحمت و رزق کے دروازے کھل دیتے ہیں، اور تمام خزانوں کی چابیاں اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں، وہ جب چاہتا ہے، اور جن پر چاہتا ہے، انھیں اپنی مرضی سے عطا فرماتا ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 294