مسند الحميدي
أَحَادِيثُ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -- ام المؤمنین سیدہ میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا سے منقول روایات

حدیث نمبر 318
حدیث نمبر: 318
318 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ فَرْجَهُ بِيَدِهِ ثُمَّ دَلَّكَ بِهَا الْحَايِطَ ثُمَّ غَسَلَهَا ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِهِ غَسَلَ رِجْلَيْهِ»
318- سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کرتے ہوئے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنی شرمگاہ کو دھویا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ دیوار پر ملا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دھویا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے وضو کی طرح وضو کیا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرکے فارغ ہوگئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں پاؤں دھو لئے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح والحديث متفق عليه وأخرجه البخاري فى «الغسل» برقم: 249، 257، 259،260، 265، 266، 274، 276، 281، ومسلم برقم: 317،337، وأبو داود فى «سننه» برقم: 245، والترمذي فى «جامعه» برقم: 103، والدارمي فى "مسنده"، برقم: 739، برقم: 774، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 467، 573، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1190، وأبو يعلى في «مسنده» برقم: 7101»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:318  
فائدہ:
اس حدیث میں غسل جنابت کا طریقہ بیان ہوا ہے۔ یاد رہے کہ غسل جنابت کے وضو میں دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھونا چاہیے، لیکن اس کے بعد سر اور کانوں کا مسح نہیں کرنا چاہیے، اور نہ ہی پاؤں دھونے چاہئیں، اس کی مفصل حدیث سنن النسائی (422) میں ہے، جس میں وضاحت ہے کہ غسل جنابت میں سر کا مسح نہیں کرنا چاہیے، اور یہ بات معلوم ہے کہ کان سر میں سے ہیں، جب سر کا ہی مسح نہیں ہے تو کانوں کا مسح بھی نہیں کیا جائے گا۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے اس حدیث پر یوں باب باندھا ہے «باب ترك مسح الرأس فى الوضوء من الجنابة» ‏‏‏‏ (غسل جنابت کے وضو میں سر کا مسح نہ کرنے کا بیان)۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 318