مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أُمِّ مَعْبَدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -- سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا سے منقول روایات

حدیث نمبر 359
حدیث نمبر: 359
359 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَعْبَدُ بْنُ كَعْبٍ، عَنْ أُمِّهِ وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَنْهَي عَنِ الْخَلِيطَيْنِ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ أَنْ يُنْتَبَذَ» قَالَ «انْتَبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَي حِدَتِهِ»
359- معبد بن کعب اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: یہ وہ خاتون ہیں، جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف رخ کرکے نماز ادا کی ہوئی ہے، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو ملی ہوئی چیزوں کے استمعال سے منع کرتے ہوئے سنا ہے: یعینی کھجور اور کشمش ملا کر نبیذ تیار کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں میں سے ہر ایک کی الگ سے نبیذ تیار کرو۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه أحمد في «مسنده» ، برقم: 24563، والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 353، 354» ‏‏‏‏
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:359  
359- معبد بن کعب اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: یہ وہ خاتون ہیں، جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف رخ کرکے نماز ادا کی ہوئی ہے، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو ملی ہوئی چیزوں کے استمعال سے منع کرتے ہوئے سنا ہے: یعینی کھجور اور کشمش ملا کر نبیذ تیار کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں میں سے ہر ایک کی الگ سے نبیذ تیار کرو۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:359]
فائدہ:
اسلام کس قدر مکمل دین ہے کہ اس نے تمام چور دروازوں کو بند کر دیا ہے، کھجور اور منقیٰ دونوں کا طبعی مزاج گرم تر ہے۔ جب دونوں کو پانی میں اکٹھا کریں گئے تو خمیر زیادہ پیدا ہوگا، اس وجہ سے وہ شراب اور نشہ کی صورت جلد اختیار کر لے گا، اس لیے شریعت نے ان کی الگ الگ نبیذ بنانے کی تاکید کی ہے، اور ان دونوں کو اکٹھا کر کے نبیذ بنانے سے منع کیا ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 359