مسند الحميدي
حَدِيثُ أُمِّ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -- سیدہ ام حصین رضی اللہ عنہا سے منقول روایات

حدیث نمبر 362
حدیث نمبر: 362
362 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ، عَنِ الْعِيزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ قَالَتْ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَخْطُبُ وَهُوَ مَتَلَفِّعٌ بِبُرْدَةٍ، وَعَضَلَتُهُ تَرْتَجُّ"
362- سیدہ ام حصین رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر اوڑھی ہوئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پٹھے حرکت کر رہے تھے (یعنی جوش کا اظہار ہورہا تھا)۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح: وأخرجه مسلم فى «الحج» برقم: 1298،1838، وابن خزيمة في «صحيحه» برقم: 2688، وابن حبان في «صحيحه» برقم: 3949، 4564، والحاكم فى «مستدركه» ، برقم: 7474، والنسائي فى «المجتبى» ، برقم: 3062، والنسائي في «الكبرى» ، برقم: 4052، وأبو داود في «سننه» برقم: 1834، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1706، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2861، والبيهقي فى «سننه الكبير» ، برقم: 9282، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 16914، والطيالسي في «مسنده» ، برقم: 1759، وابن أبى شيبة في «مصنفه» ، برقم: 33204، والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 377، والطبراني فى «الأوسط» ، برقم: 1165»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:362  
362- سیدہ ام حصین رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر اوڑھی ہوئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پٹھے حرکت کر رہے تھے (یعنی جوش کا اظہار ہورہا تھا)۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:362]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ دوران خطبہ جسم حرکت کرے تو اس سے کوئی نقص لازم نہیں آتا خطیب کو دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے اشارہ کر نا چا ہیے، نہ کہ دونوں ہاتھوں سے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 362