الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:396
396- یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابودرداء کے حوالے سے منقول ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:396]
فائدہ: اس حدیث سے اچھے خواب کی اہمیت ثابت ہوتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبوت میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی، مگر بشارت والی چیزوں کے، لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! بشارت والی چیزیں کیا ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھے خواب۔ (صحیح البخاری: 6990) نیز اس آیت میں مذکورہ دنیاوی خوشخبری کے ضمن میں بہت کچھ آتا ہے، مثلاً: رزق حلال کی فراوانی، مرتے وقت فرشتوں کا خوشخبری دینا، لوگوں کے دلوں میں محبت، دعاؤں کی قبولیت، وغیرہ۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 396