مسند الحميدي
أَحَادِيثُ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا رافع بن حدیج انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 415
حدیث نمبر: 415
415 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنُ مَسْرُوقٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: أَصَبْنَا إِبِلًا وَغَنَمًا، وَكُنَّا نَعْدِلُ الْبَعِيرَ بِعَشْرٍ مِنَ الْغَنَمِ فَنَدَّ عَلَيْنَا بَعِيرٌ مِنْهَا فَرَمَيْنَاهُ بِالنَّبْلِ، ثُمَّ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّ لِهَذِهِ الْإِبِلِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَإِذَا نَدَّ مِنْهَا شَيْءٌ فَاصْنَعُوا بِهِ ذَلِكَ وَكُلُوهُ» قَالَ سُفْيَانُ وَزَادَ فِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ فَرَمَيْنَاهُ بِالنَّبْلِ حَتَّي وَهَصْنَاهُ
415- سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں کچھ اونٹ اور بکریاں ملے، تو ہم نے ایک اونٹ کو دس بکریوں کے برابر قرار دیا، ان میں سے ایک اونٹ سرکش ہوکر بھاگا، تو ہم نے اسے تیر مار کر (روک لیا) پھر ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وحشی جانوروں کی طرح کچھ اونٹ بھی وحشی ہوجاتے ہیں جب ان میں سے کوئی وحشی ہوجائے، تو تم اس کے ساتھ یہی سلوک کرو، اور اسے کھالو۔
سفیان کہتے ہیں: اسماعیل بن مسلم نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ہم نے اسے تیر مار کر زمین پر گرا دیا۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «الشركة» برقم: 2488،2507،3075، 5498،5503،5506،5509،5543،5544، ومسلم فى «الْأضاحي» برقم: 1968،وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 963، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4821،5886»