مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 431
حدیث نمبر: 431
431 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَي بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّي تَرَوْنِي»
431- عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے، تو لوگ اس وقت تک کھڑے نہ ہو، جب تک مجھے دیکھ نہیں لیتے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري برقم: 635،637،638،909 ومسلم برقم: 603، 604، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1526،1644، وابن حبان فى «‏‏‏‏صحيحه» برقم: 1755، 2147، 2222، 2223 والنسائي فى «الكبرى» برقم: 867، 1663، وأبو داود فى «سننه» برقم: 539، والترمذي فى «جامعه» ‏‏‏‏ برقم: 592، والدارمي فى «‏‏‏‏مسنده» ‏‏‏‏، برقم: 1296، 1297»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:431  
431- عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے، تو لوگ اس وقت تک کھڑے نہ ہو، جب تک مجھے دیکھ نہیں لیتے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:431]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نمازیوں کو امام کا انتظار کرنا چاہیے، جب وہ مسجد میں آجائے اور نظر آ جائے تب اقامت کہنی شروع کرنی چاہیے۔ اگر امام مسجد میں ہی بیٹھا ہوا ہے تو جب جماعت کا وقت ہو جائے، تو اس وقت امامت کہہ دینی چاہیے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 431