مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 461
حدیث نمبر: 461
461 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقِيمُ مَنَاكِبَنَا فِي الصَّلَاةِ يَقُولُ: «لَا تَخْتَلِفُوا فَتْخَتَلِفَ قُلُوبُكُمْ، وَلْيَلِيَنِي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَكُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَكُمْ»
461- سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع ہونے سے پہلے ہمارے کندھے سیدھے کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کرتے تھے: تم لوگ آپس میں اختلاف نہ کرو (یعنی آگے پیچھے نہ کھڑے ہو) ورنہ تمہارے دلوں میں بھی اختلاف آجائے گا اور تم میں سے سمجھدار اور تجربہ کار لوگ میرے قریب کھڑے ہوں، پھر اس کے بعد وہ لوگ ہوں جو ان کے قریب کے مرتبے کے ہیں پھر وہ لوگ ہوں جو ان کے قریب کے مرتبے کے ہوں۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 432، وابن الجارود فى "المنتقى" برقم: 345، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1542، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2172، 2178، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 801، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 808، 813، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 883، 888، وأبو داود فى «سننه» برقم: 674، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1302، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 976، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5243، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1085، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17377»