مسند الحميدي
فِي الْحَجِّ -- سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی منقول حج سےمتعلق روایات

حدیث نمبر 505
حدیث نمبر: 505
505 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرٌو قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «إِنَّمَا سَعَي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ؛ لِيُرِي الْمُشْرِكِينَ قُوَّتَهُ»
505- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ اور صفا اور مروہ کی سعی کی تھی تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مشرکین کے سامنے اپنی قوت کا مظاہر کرسکیں۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1602، 1649، 4256، 4257، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1264، 1266، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2707، 2719، 2720، 2777، 2779، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3811، 3812، 3814، 3841، 3845، 6531، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2948، 2979، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3927، 3928، 3959، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1885، 1886، 1889، والترمذي فى «جامعه» برقم: 863، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2953، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1946، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2339، 2574»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:505  
505- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ اور صفا اور مروہ کی سعی کی تھی تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مشرکین کے سامنے اپنی قوت کا مظاہر کرسکیں۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:505]
فائدہ:
اس حدیث میں بیت اللہ کے طواف میں رمل کا ذکر ہے، یہ پہلے تین چکروں میں ہوتا ہے۔ [صـحـيـح البـخـاري: 1508]، رمل سے مراد کندھے ہلاتے ہوئے تیز چلنا ہے، شروع میں اس کا مقصود مشرکین کو قوت دکھانا ہی تھا لیکن بعد میں یہ طواف کی مستقل سنت بن گئی۔ [صحيح البخاري: 1508- صحيح مسلم: 2610]
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 505