مسند الحميدي
أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 548
حدیث نمبر: 548
548 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا جَعْفَرُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ يَقُولُ:" مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَغَلَامٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَحَمَلَنَا عَلَي دَابَّةٍ فَكُنَّا ثَلَاثَةً
548- سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے میں اور بنو عبدالمطلب سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا وہاں موجود تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر ہمیں سوار کرلیا تو ہم تین افراد ہوگئے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده جيد وأخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6791، والبزار فى «مسنده» برقم: 2246، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14783، 14786، 14788»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:548  
548- سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے میں اور بنو عبدالمطلب سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا وہاں موجود تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر ہمیں سوار کرلیا تو ہم تین افراد ہوگئے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:548]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ سواری کے جانوروں پر سواری کرنا درست ہے، اس سلسلے میں جانور کی صحت کا بھی خیال رکھا جائے، وہ جتنا بوجھ آسانی سے اٹھا سکتا ہو اتنا ہی اس پر لادا جائے، کیونکہ جانور پر ظلم کرنا حرام ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 548