مسند الحميدي
أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 549
حدیث نمبر: 549
549 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنَ فَهْمٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَنَحَرَ لَنَا جَزُورًا فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ: «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُلْقِي اللَّحْمَ» قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَطْيَبُ اللَّحْمِ لَحْمُ الظَّهْرِ»
549- معسر بن کدام بیان کرتے ہیں: فہم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک آدمی نے یہ بات بیان کی ہے، ہم لوگ مزدلفہ میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، انہوں نے ہمارے لئے ایک اونٹ ذبح کروایا، تو سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بولے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوشت پیش کیا جاتا تھا، اور یہ بات بھی بیان کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: گوشت میں سب سے زیادہ پاکیزہ گوشت پشت کا گوشت ہے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده ضعيف فى جهالة وأخرجه والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7189 7190 والنسائي فى «الكبريٰ» برقم: 6623 وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3308 وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 1768، برقم: 1774، برقم: 1781، برقم: 1784»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:549  
549- معسر بن کدام بیان کرتے ہیں: فہم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک آدمی نے یہ بات بیان کی ہے، ہم لوگ مزدلفہ میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، انہوں نے ہمارے لئے ایک اونٹ ذبح کروایا، تو سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بولے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوشت پیش کیا جاتا تھا، اور یہ بات بھی بیان کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: گوشت میں سب سے زیادہ پاکیزہ گوشت پشت کا گوشت ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:549]
فائدہ:
اس حدیث میں گوشت کا ذکر ہے کہ سب سے عمدہ گوشت پشت کا ہوتا ہے۔ سنن ابن ماحبہ (3308) میں یہ حدیث اس طرح ہے کہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت پیش کر رہے تھے۔ لیکن یہ روایت ضعیف ہے اس کی سند میں محمد بن عبدالرحمن مدنی غیر معروف ہے۔ انظر [الضعيفه: 2813]
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 549