مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 552
حدیث نمبر: 552
552 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ: أَشْرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَي أُطَمٍ مِنْ آطَامِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ: «هَلْ تَرَوْنَ مَا أَرَي؟ إِنِّي لَأَرَي الْفِتَنَ تَقَعُ خِلَالَ بُيُوتِكُمْ كَمَوَاقِعِ الْقَطْرِ»
552- سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ ایک گھر سے جھانک کر دیکھا اور ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ وہ دیکھ رہے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں۔ میں فتنوں کو دیکھ رہا ہوں، جو تمہارے گھروں میں یوں گر رہے ہیں، جس طرح بارش کے قطرے گرتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1878، 2467، 3597، 7060، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2885، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8644، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 22162، 22225، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 38282»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:552  
552- سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ ایک گھر سے جھانک کر دیکھا اور ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ وہ دیکھ رہے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں۔ میں فتنوں کو دیکھ رہا ہوں، جو تمہارے گھروں میں یوں گر رہے ہیں، جس طرح بارش کے قطرے گرتے ہیں۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:552]
فائدہ:
اس حدیث میں فتنوں کی کثرت کی طرف اشارہ ہے، ہر ہر دور میں مختلف فتنے وارد ہوتے ہیں، ان سے نجات کا طریقہ قرآن و حدیث کو مضبوطی سے پکڑنا ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 552