مسند الحميدي
حَدِيثَا عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 580
حدیث نمبر: 580
580 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا نُعَيْمٍ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ يَقُولُ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ يَقُولُ: كُنْتُ غُلَامًا يَتِيمًا فِي حِجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يَدِي تَطِيشُ فِي الصَّحْفَةِ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا غُلَامُ إِذَا أَكَلْتَ فَسَمِ اللَّهَ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ» فَقَالَ: «فَمَا زَالَتْ تِلْكَ طُعْمَتِي بَعْدَهُ»
580-سیدنا عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیر تربیت کم سن لٹرکا تھا (ایک مرتبہ کھانا کھاتے ہوۓ) میرا ہاتھ پیالے میں گردش کررہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لڑکےاللہ کا نام لے کر کھاؤ۔ اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔
سیدنا عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد میرا کھانے کا یہی طریقہ رہا ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5376، 5377، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2022، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5211، 5212، 5215، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6722، 6723، 6726، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3777، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1857، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2062، 2089، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3265، 3267، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14727، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 16588»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:580  
580-سیدنا عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیر تربیت کم سن لٹرکا تھا (ایک مرتبہ کھانا کھاتے ہوۓ) میرا ہاتھ پیالے میں گردش کررہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لڑکےاللہ کا نام لے کر کھاؤ۔ اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔ سیدنا عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد میرا کھانے کا یہی طریقہ رہا ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:580]
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کھانا اپنے سامنے سے اور دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیے، نیز چھوٹے بچوں کی تربیت کرتے رہنا چاہیے، ربیب (پروردہ) بیٹے کی بھی پرورش کرنی چاہیے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 580