مسند الحميدي
أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا عبداللہ بن ابو اوفی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 738
حدیث نمبر: 738
738 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَي، يَقُولُ: «اعْتَمَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكُنَّا نَسْتُرُهُ حِينَ طَافَ مِنْ صِبْيَانِ أَهْلِ مَكَّةَ لَا يُؤْذُونَهُ» ، قَالَ سُفْيَانُ: «أَرَاهُ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ» قَالَ إِسْمَاعِيلُ: «وَأَرَانَا ابْنُ أَبِي أَوْفَي ضَرْبَةً أَصَابَتْهُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ»
738- اسماعیل بن ابوخالد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وعمرہ کیا، تو ہم طواف کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اہل مکہ کے بچوں سے بچانے کی کوشش کررہے تھے کہ کہیں وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوکوئی تکلیف نہ پہنچا دیں۔
سفیان کہتے ہیں: میرا خیال ہے یہ عمرہ قضا کا موقع تھا۔
اسماعیل نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ نے ہمیں وہ ضرب دکھائی جوانہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ حنین میں شرکت کے دوران لگی تھی۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري 1600، وابن حبان فى ”صحيحه“: 3843 والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4220، والدارمي برقم: 1963، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19413»