مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوموسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 787
حدیث نمبر: 787
787 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَي، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْخَازِنُ الْأَمِينُ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ مُوتَجِرًا أَحَدُ الْمُتَصَدِّقِينَ»
787- سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: وہ امانت دار خزانچی جو اجر کی امید رکھتے ہوئے وہ چیز (اللہ کی راہ میں کسی کو) دیتا ہے۔ جس کا اسے حکم دیا گیا ہے، تو وہ بھی صد قہ کرنے والوں میں سے ایک شمار ہوگا۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 481، 1438، 2101، 2260، 2319، 2446، 5534، 6026، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1023، 2585، 2628، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 231، 232، 561، 579، 3359، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2559، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2352، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1684، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1928، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7941، 11245، 11628، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19821 برقم: 19933»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:787  
787- سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: وہ امانت دار خزانچی جو اجر کی امید رکھتے ہوئے وہ چیز (اللہ کی راہ میں کسی کو) دیتا ہے۔ جس کا اسے حکم دیا گیا ہے، تو وہ بھی صد قہ کرنے والوں میں سے ایک شمار ہوگا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:787]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ امانت دارخزانچی بڑی فضیلت کا مالک ہے۔ خزانچی سے مراد وہ فرد ہے جو کسی بھی ادائیگی پر مامور ہے اور وہ ادائیگی امانت داری کے ساتھ مقدار اور معیار سو فیصد ٹھیک ادا کرتا ہے تو وہ بھی صدقہ کرنے والے کی طرح ہے۔ نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ ادائیگی کرتے وقت فراخ دل ہوتا ہے نہ کہ تنگ دل اور نا خوش۔ کتنا خوش قسمت ہے وہ خزانچی جوامانت دار ہے۔ ڈبل فائدہ لے رہا ہے نیکی بھی اور اپنی تنخواہ بھی۔ کل قیامت کو جنت بھی ملے گی۔ ان شاء اللہ۔ جو امانت دار نہ ہو وہ دنیا میں بھی ذلیل اور آخرت میں جہنم۔ اللہ تعالیٰ ہمیں محفوظ فرمائے۔ آمین
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 787