مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوموسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 790
حدیث نمبر: 790
790 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، ثنا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَي، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِ كَالْبُنْيَانِ، يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا»
790- سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ایک مومن دوسرے مومن کے لیے ایک عمارت کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا ایک حصہ دوسرے کو مضبوط کرتا ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 481، 6026، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2585، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 231، 232، 561، 579، 3359، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2561، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2352، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1684، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1928، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7941، 11245، 11628، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19821 برقم: 19933»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:790  
790- سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ایک مومن دوسرے مومن کے لیے ایک عمارت کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا ایک حصہ دوسرے کو مضبوط کرتا ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:790]
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مومن آپس میں ایک دوسرے کے بھائی بھائی ہیں۔ وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔ ایک دوسرے کی خیر خواہی کرتے ہیں۔ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم نے کس قدر واضح امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد میں رہنے کی تلقین فرمائی۔ اللہ اکبر سازشیں کی جاتی ہیں۔ لوگوں کو ان کے خلاف کرنے کے لیے جھوٹ اور چاپلوی جیسے کبیرہ گناہ کاسہارا لیا جاتا ہے۔ اس لیے اتفاق و اتحاد کے لیے شرط ہے کہ وہ مومن ہوں۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ جو اپنے مسلمان بھائیوں کی تائید کرنے کی بجائے ان کے خلاف سازشیں اور پروپیگنڈہ کرتے ہیں وہ مومن نہیں ہیں۔ مومن اتفاق و اتحاد کی دعوت دینے والے ہوتے ہیں۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 791