مسند الحميدي
أَحَادِيثُ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 805
حدیث نمبر: 805
805 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَي، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَي الْمِنْبَرِ: ﴿ وَنَادَوْا يَا مَالِكُ﴾"
805-صفوان بن یعلیٰ اپنے والد کایہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ آیات تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے: «وَنَادَوْا يَا مَالِكُ» (43-الزخرف:77) اور وہ ندادیں گے: اے مالک!


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3230، 3266، 4819، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 871، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11415، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3992، والترمذي فى «جامعه» برقم: 508، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5861، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 18244، والطبراني فى "الكبير"، برقم: 671»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:805  
805-صفوان بن یعلیٰ اپنے والد کایہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ آیات تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے: «وَنَادَوْا يَا مَالِكُ» (43-الزخرف:77) اور وہ ندادیں گے: اے مالک! [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:805]
فائدہ:
مالک جنم کا نگران ہے جہنمی اس سے بار بار درخواست کریں گے کہ آپ اپنے رب سے کہیں وہ ہمیں موت دے دے۔ وہ انھیں جواب دے گا کہ تم اس میں ہمیشہ رہو گے۔ (الزخرف: 77)
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 805